ڈولفن فورس صوبہ پنجاب کے امن و امان نکی ضمانت ہوگی: شہباز شریف

وزیراعلیٰ نے ڈولفن فورس کے جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات بھی دیئے ۔وزیراعلی نے ڈولفن فورس کے شیر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو آپ سے بہت توقعات ہیں کہ آپ ان کے جان و مال کے محافظ بنیں گے

464261
ڈولفن فورس صوبہ پنجاب کے امن و امان نکی ضمانت ہوگی: شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے شادمان سیکٹر کے ڈولفن فورس کے جوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتِ حال بنانے کے لیے ضروری ہے کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف بروقت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے اور صرف اسی طریقے ہی سے صوبے میں امن و امان قائم کیا جاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے ڈولفن فورس کے جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات بھی دیئے ۔وزیراعلی نے ڈولفن فورس کے شیر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو آپ سے بہت توقعات ہیں کہ آپ ان کے جان و مال کے محافظ بنیں گے ، عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے محنت ،دیانت اور امانت کے تحت فرائض سرانجا م دینا ہوں گے اور اس فرض کو نبھاکرآپ دین اوردنیا دونوں کمائیں گے اور میں سمجھتا ہوں کہ عوام کو ان کے جان ومال کے تحفظ کا احساس دیناہی آپ کی کامیابی ہوگی۔

انہوں نے کہا ڈولفن فورس کے جوانوں نے سفارش،رشوت ،بدیانتی اوراقربا پروری کو اپنے پاس نہیں آنے دینا،یہ وہ برائیاں ہیں جنہیں آپ اپنی پاؤں کی ٹھوکر سے انصاف کی راہ میں نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا آپ کی تربیت جدید خطوط پر کی گئی ہیں اور ڈولفن فورس کے امیج کو برقراررکھنے کیلئے محنت سے کام کرنا ہوگا ۔ عوام کے حقیقی محافظ اورہمدردبننے سے آپ کو عزت ملے گی۔



متعللقہ خبریں