پی آئی نجکاری سے باز آ گئی ہے، خورشید شاہ

نئے سیاستدان صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں لیکن انھیں معلوم ہی نہیں کہ صدارتی نظام بری طرح ناکام ہو چکا ہے

463317
پی آئی نجکاری سے باز آ گئی ہے، خورشید شاہ

پاک قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آج کل کچھ نئے لوگ سیاست میں آ گئے ہیں جنھیں سیاست کا علم ہی نہیں انہوں نے بتایا کہ نئے سیاستدان صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں لیکن انھیں معلوم ہی نہیں کہ صدارتی نظام بری طرح ناکام ہو چکا ہے، جمہوریت میں ہی ملک کی بقا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کے مزدوروں کے لئے ہم نے اسٹینڈ لیا اور وفاقی حکومت نے قومی ایئر لائن کی نجکاری نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میٹرو منصوبے اور اورنج لائن ٹرین بنانے سے ملک ترقی نہیں کرتے بلکہ ملک کی ترقی بہتر بنیادی ڈھانچوں کے قیام سے ہوتی ہے، اسی طرح ملک میں ڈیم بنائے جانے چاہییں کیونکہ ڈیم بننے سے بجلی کا فقدان دور ہو گا۔



متعللقہ خبریں