اسلام آباد میں دھرنے کا چوتھا روز

حکومت نے مذاکرات کامیاب نہ ہونے کی صورت میں ڈی چوک کو مظاہرین سے خالی کرانے کے لئے بھی تمام تر اقدامات مکمل کر لئے ہیں

461192
اسلام آباد میں دھرنے کا چوتھا روز

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔

اطلاع کے مطابق ڈی چوک کو مظاہرین سے خالی کرانے کے لئے انتظامیہ نے مذاکرات اور آپریشن سمیت تمام اقدامات مکمل کر لئے ہیں۔

مذاکرات کے لئے حکومت اور مظاہرین کے نمائندے آج ایک بار پھر اس معاملے کا حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔دوسری جانب حکومت نے مذاکرات کامیاب نہ ہونے کی صورت میں ڈی چوک کو مظاہرین سے خالی کرانے کے لئے بھی تمام تر اقدامات مکمل کر لئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کے دوران آج ہر صورت میں ڈی چوک کو مظاہرین سے خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔

وفاقی دارالحکومت کے ریڈزون میں موبائل فون سروس آج بھی معطل ہے جب کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹر بس سروس چوتھے روز بھی بند ہے۔

واضح رہے کہ ممتاز قادری کے چہلم میں شریک مذہبی جماعتوں کی جانب سے گزشتہ 4 روز سے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں