لاہور کے گلشن اقبال پارک میں خون کی ہولی

دہشت گرد نے اختتام الہفتہ پارک میں موجود بچوں، خواتین، بڑے بزرگوں کی پرواہ کیے بغیر اپنے گندے عزائم کو سر انجام دیا ہے

459376
لاہور کے گلشن اقبال پارک میں خون کی ہولی

اطلاع کے مطابق ضلع پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مشہور گلشن اقبال پارک کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گلشن اقبال پارک کے گیٹ نمبر ایک کے قریب زور دار دھماکا ہوا ، جس سے جائے واقع پر درجنوں افراد نے اپنی جانیں دے دیں۔

سینکڑوں کی تعداد میں زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ جنہیں شہر کے مختلف اسپتالوں میں ابتداٗی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

جناح اسپتال میں چھٹیوں پرگئے ڈاکٹروں کو بھی دوبارہ طلب کرلیا گیا اور انتظامیہ کی جانب سے عوام سے خون کے عطیات کی اپیل کی گئی ہے۔

دوسری جانب دھماکے کے بعد شہر بھرکے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جب کہ جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے گلشن اقبال پارک کے گیٹ نمبر ایک پر خود کو دھماکے سے اڑایا یہ دھماکہ اسقدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک مشکوک شخص جس کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان تھی اور اس نے کار پارکنگ میں دھماکہ کیا۔

صدر ممنون حسین کا دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف عزم متذلزل نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نوازشریف نے بھی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے سانحہ گلشن اقبال پارک پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جس کے دوران تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔



متعللقہ خبریں