یوم پاکستان پر وزیر اعظم نواز شریف کا پیغام

وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اس اہم دن کی مناسبت سے دہشت گردی کے خلاف پر عزم جنگ پر اٹل ہونے کا پیغام دیا ہے

456488
یوم پاکستان پر وزیر اعظم  نواز شریف کا پیغام

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کا کہنا ہے كہ ہمیں دہشت گردی اور شدت پسندی كی شكل میں بے مثال خطرات اور چیلنجز كا سامنا ہے، تا ہم ، ہم اپنے وطن سے عنقریب دہشت گردی اور شدت پسندی كا مكمل طور پر خاتمہ كردیں گے۔

یوم پاكستان كے موقع پر قوم كے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاكستانی قوم قائد اعظم محمد علی جناح كی پر جوش قیادت كے تحت 23 مارچ 1940 كو منظور كی جانیوالی قرارداد پاكستان كی 76ویں سالگرہ بڑے جوش و ولولے سے منار ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قرارداد نے ہماری تاریخ كا رخ بدل ڈالا، شدید ترین مشكلات اور بھرپور مخالفت كے باوجود آزاد ملك پاكستان كی شكل میں ہمارے آباو اجداد کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا۔ اس وقت ایسی ریاست کے لیے جدو جہد كی گئی جہاں پر ہم اپنے مذہبی عقائد اور ثقافتی اقدار كے مطابق زندگی گزار سكیں، آج ہم نے اپنی نسلوں كے مستقبل کے لیے ملك كے تحفظ اور حفاظت كا عزم كرركھا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج ہمیں دہشتگردی اور شدت پسندی كی شكل میں بے مثال خطرات اور چیلنجز كا سامنا ہے ، لیکن ہم نے ان خطرات كو شكست دینے كا تہیہ كرركھا ہے جس میں ہم عنقریب ہی کامیاب ہو جائیں گے۔



متعللقہ خبریں