سابق صدر پرویز مشرف ای سی ایل سے نام نکلتے ہی دبئی پہنچ گئے

پرویز مشرف سخت سیکیورٹی میں دبئی ایئر پورٹ سے وی آئی پی گیٹ سے باہر ؤئے اور کارکنان استقبال کیلئے انتظار کرتے رہ گئے۔ سابق صدر پرویز مشرف کو 4 گاڑیاں رن وے پر لینے آئیں اور سخت سیکیورٹی میں رہائش گاہ پہنچے

453050
سابق صدر پرویز مشرف ای سی ایل سے نام نکلتے ہی دبئی پہنچ گئے

سابق صدر پرویز مشرف حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 611 کے ذریعے کراچی سے دبئی پہنچ گئے ہیں۔

دبئی پہنچنے پر پرویز مشرف کے اہل خانہ، قریبی دوستوں اور آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔

پرویز مشرف سخت سیکیورٹی میں دبئی ایئر پورٹ سے وی آئی پی گیٹ سے باہر ؤئے اور کارکنان استقبال کیلئے انتظار کرتے رہ گئے۔ سابق صدر پرویز مشرف کو 4 گاڑیاں رن وے پر لینے آئیں اور سخت سیکیورٹی میں رہائش گاہ پہنچے ۔ دوران سفر سابق صدر انتہائی پر سکون تھے اور ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ دبئی میں ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم جنرل پرویز مشرف کا طبی معائنہ کرے گی جس کے بعدعلاج کے لیے امریکا روانگی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ روانگی سے پہلے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ علاج کرا کے وطن آ کر عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر کو ایئرپورٹ تک پہنچانے کے لیے 2 بم پروف گاڑیاں بھی موجود تھیں جن میں سے وہ کسی ایک بم پروف گاڑی میں سوار ہوکر ایئرپورٹ پہنچے۔

ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے دبئی روانگی سے قبل اہم شخصیات سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی جب کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دبئی روانگی سے قبل سابق صدر کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر گورنر سندھ نے سابق صدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت یابی کی دعا کی۔



متعللقہ خبریں