گوگل نے منزل تک پہنچانے کیلئے پاکستان میں آواز پر مبنی نیوی گیشن کی سہولت متعارف کرادی

جی پی آر ایس اور رئیل ٹائم لوکیشن کے تحت یہ نظام آپ کو خودکار انداز میں منزل پہنچانے کے لیے ہدایات دیتا ہے اور اس موڑ در موڑ احکامات آواز کے ذریعے سنے جاسکتے ہیں فی الحال اس کا بی ٹا ورڑن لانچ کیا گیا ہے اور کسی بھی اینڈرائڈ فون پر اسے استعمال کیا جاسکتا

453196
گوگل نے منزل تک پہنچانے کیلئے پاکستان میں آواز پر مبنی نیوی گیشن کی سہولت متعارف کرادی

گوگل نے آخر کار پاکستان میں بھی آواز اور تصاویر پر مبنی نیوی گیشن سسٹم متعارف کرادیا ہے جس کیذریعے استعمال کنندہ اپنا راستہ تلاش کرسکیں گے۔جی پی آر ایس اور رئیل ٹائم لوکیشن کے تحت یہ نظام آپ کو خودکار انداز میں منزل پہنچانے کے لیے ہدایات دیتا ہے اور اس موڑ در موڑ احکامات آواز کے ذریعے سنے جاسکتے ہیں فی الحال اس کا بی ٹا ورڑن لانچ کیا گیا ہے اور کسی بھی اینڈرائڈ فون پر اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس سے پہلے کا سسٹم گوگل اسٹور پر دستیاب تھا جس میں صرف بنیادی فیچرز تھے اور وائس گائیڈینس کی سہولت موجود نہیں تھی۔اب اس ایپ میں بہت بہتری کی گئی ہے۔ فون کا اسکرین نیوی گیشن لانچ کرنے کے بعد روشن رہتا ہے اور وائس کمانڈ یوزر کو ٹریفک، موڑ اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کرتی رہتی ہے۔اگر ڈرائیور غلط موڑ لیتا ہے تو نیوی گیشن سسٹم ازخود الرٹ کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں