ترقیاتی اور عوامی فلاح وبہبود کی سکیموں پربھرپورتوجہ دی جائے:وزیراعظم نواز شریف

نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو اپنی توانائیاں عوام کا اعتماد اور بھروسہ حاصل کرنے پر خرچ کرنی چاہئیں۔ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد لوگوں کی خدمت اور انہیں بااختیار بنانا ہے

452318
ترقیاتی اور عوامی فلاح وبہبود کی سکیموں پربھرپورتوجہ دی جائے:وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی سماجی واقتصادی حالت بہتر بنانے کیلئے ترقیاتی اور فلاح وبہبودکی سکیموں پربھرپورتوجہ دی جائے۔وہ قومی اسمبلی کے ارکان میاں جاوید لطیف،ڈاکٹرشذرہ منصب اورحافظ عبدالکریم سےباتیں کررہےتھےجنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد لوگوں کی خدمت اور انہیں بااختیار بنانا ہے اور ارکان پارلیمنٹ کو اپنی توانائیاں عوام کا اعتماد اوربھروسہ حاصل کرنے پرخرچ کرنی چاہئیں۔ارکان پارلیمنٹ نے ملک بھر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے منصوبے شروع کرنے اور معیشت کی ترقی کیلئے اقدامات کرنے پر وزیراعظم کی تعریف کی۔

ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں میں ترجیحی ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتایا۔



متعللقہ خبریں