ترکمانستان کے صدر قربان علی محمد دف کی پاکستان میں مصروفیات

وزیراعظم نواز شریف نے ترکمانستان کے صدر قربان علی محمد دف کا نور خان ایئربیس پر پرتپاک استقبال کیا۔

451658
ترکمانستان کے صدر قربان علی محمد دف کی پاکستان میں مصروفیات

ترکمانستان کے صدر قربان علی محمد دف پاکستان روزہ دورے پر ےشریف لے آئے ہیں ۔

وزیراعظم نواز شریف نے ترکمانستان کے صدر قربان علی محمد دف کا نور خان ایئربیس پر پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور اسلام آباد کے نو منتخب میئر شیخ عنصر عزیز بھی وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ تھے۔

ترکمانستان کے صدر کو 21 توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ صدر قربان علی محمد دف وزیراعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ امور سمیت دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے سربراہان پاکستان، ترکمانستان، افغانستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے گیس پائپ لائن پراجیکٹ کے ترقیاتی کاموں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔



متعللقہ خبریں