یومِ پاکستان پر فوجی پریڈ کی تیاریاں اور ریہرسل جاری

یوم پاکستان کے موقع پر23 مارچ کو ہونے والی پریڈ کی تیاری کے سلسلے میں فوجی دستوں نے پریڈ ایونیو میں ریہرسل جاری ہے، ہیلی کاپٹرز، جنگی طیارے اور پیرا ٹروپرز بھی پریڈ ڈے کے لیے پریکٹس کر رہے ہیں

451021
یومِ پاکستان پر فوجی پریڈ کی تیاریاں اور ریہرسل جاری

یوم پاکستان کے موقع پر23 مارچ کو ہونے والی پریڈ کی تیاری کے سلسلے میں فوجی دستوں نے پریڈ ایونیو میں ریہرسل جاری ہے، ہیلی کاپٹرز، جنگی طیارے اور پیرا ٹروپرز بھی پریڈ ڈے کے لیے پریکٹس کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر 23مارچ کو ہونے والی پریڈ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔اسی سلسلے میں اسلام آباد کے پریڈ ایونیو میں فوجی دستوں کی جانب سے ریہرسل کی گئی جس میں ایف سولہ سمیت دیگر جنگی طیاروں بھی حصہ لیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے پریڈ میں جدیدترین ہتھیاروں سے دفاعی صلاحیت کامظاہرہ کیا جائے گا جبکہ پریڈمیں پاک فوج کی خواتین افسران کادستہ بھی شامل ہوگا۔

یوم پاکستان پر منعقد ہونے والی پریڈ کے لیے مسلح افواج کے دستوں کی ریہرسل جاری ہے، ہیلی کاپٹرز، جنگی طیارے اور پیرا ٹروپرز بھی پریڈ ڈے کے لیے پریکٹس کر رہے ہیں۔
مسلح افواج کی پریڈ فیصل ایونیو سے متصل پریڈ گرائونڈ میں ہو گی جس میں بری ، بحری اور فضائی افواج کے دستوں کے ساتھ رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے دستے بھی شریک ہوں گے۔

عللاقے میں اس یوم پاکستان کی تقریب تک کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کرلیے گئے ہیں اور چیکنگ کے بغیر کسی کو بھی علاقے میں آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں