حکومت لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلئے کوششیں کررہی ہے: خواجہ آسف

وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں صنعتی صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے ہفتہ کے روز سیالکوٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوہزار اٹھارہ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ میں واضح کمی دیکھی جاسکے گی

449630
حکومت لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلئے کوششیں کررہی ہے: خواجہ آسف

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے زیر قیادت حکومت ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلئے مناسب کوششیں کررہی ہے۔

انہوں نے ہفتہ کے روز سیالکوٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوہزار اٹھارہ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ میں واضح کمی دیکھی جاسکے گی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں صنعتی صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مواصلات کے ذرائع بہتر بنا رہی ہے تاکہ پسماندہ علاقوں کا ملک کے ترقی یافتہ علاقوں سے رابطہ کیا جاسکے۔وزیردفاع نے کہا کہ حکومت ملک کو درست سمت کی جانب گامزن کرنے کیلئے سیاسی استحکام پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔

خواجہ آصف نے عہد کیا کہ حکومت تمام صوبوں کے تعاون سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو مکمل کرے گی جس سے پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کے تعاون سے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے۔
وفاقی وزیر نے ملک سے دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے میں پاک فوج کی قربانیوں اور پیشہ

وارانہ قابلیت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور حکومت نے آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی اور قبائلی علاقوں سے عسکریت پسندی، انتہا پسندی اور دہشتگردی کا کامیابی سے صفایا کردیا ہے۔



متعللقہ خبریں