مصطفیٰ کمال کے کراچی میں جلسہ عام کا اعلان، ایم کیو ایم نے کراچی بھر میں صفائی کی مہم کا آغاز کردیا

مصطفیٰ کمال کے اس اعلان کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد نئے پوسٹرز لگا دیئے گئے۔ ایک پوسٹر پر اردو میں لکھا ہے کہ امید کی کرن مصطفیٰ کمال، دوسرے پوسٹر پر انگریزی میں لکھا ہے سلیوٹ ٹو مصطفی کمال

448612
مصطفیٰ کمال کے کراچی میں جلسہ عام کا اعلان،  ایم کیو ایم نے کراچی بھر میں صفائی کی مہم کا آغاز کردیا

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنماؤں میں سے مصطفی ٰ کمال نے ملک میں نئی پارٹی تشکیل دینے کا علان کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں مزارِ قائد کے سامنے باغ جناح میں جلسہ کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

مصطفیٰ کمال کے اس اعلان کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد نئے پوسٹرز لگا دیئے گئے۔ ایک پوسٹر پر اردو میں لکھا ہے کہ امید کی کرن مصطفیٰ کمال، دوسرے پوسٹر پر انگریزی میں لکھا ہے سلیوٹ ٹو مصطفی کمال۔ مصطفیٰ کمال کے جلسے کے موقع پر سخت سیکورٹی کا بندو بست کردلیا گیا ہے کیونکہ بڑی تع۴داد میں ایم کیو کے ان اراکین کی جو کہ ایم کیو ایم کی " را" سے فنڈ حاصل کرنے کی وجہ سے تنگ آچکے ہیں مصطفیٰ کمال کی نئی پارٹی میں شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے پارٹی بنانے کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں مقامی حکومتوں کا نظام چاہتے ہیں، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ضروری ہے۔

ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا میں پارٹی کا سسٹم جانتا تھا، مجھے معلوم تھا کہ پارٹی چھوڑ دی تو جان کو خطرہ ہوگا لیکن میں نے صرف اور صرف پاکستان کی محبت کی خاطر متحدہ قومی موومنٹ کو پاکستان پر قربان کردیا ہے۔

دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ نے مصطفیٰ کمال کی سیاسی مہم کو ناکام بنانے کے لیے کراچی بھر میں صفائی مہم کا آغاز کردیا ہے۔صفائی مہم کراچی کے 6 اضلاع میں بیک وقت شروع کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں