سعودی عرب کی جانب سے جنرل راحیل شریف کو 34 ممالک کے اتحاد کی قیادت سنبھالنے کی پیش کش

دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے سعودی عرب کی قیادت میں تشکیل پانیوالے 34ممالک کے اتحاد نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ریٹا ئر منٹ کے بعد34اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کے کولیشن کمانڈر انچیف کا عہدہ سنبھالنے کی درخواست کی ہے

447923
سعودی عرب کی  جانب سے جنرل راحیل شریف کو 34 ممالک کے اتحاد کی قیادت سنبھالنے  کی پیش کش

دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے سعودی عرب کی قیادت میں تشکیل پانیوالے 34ممالک کے اتحاد نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ریٹا ئر منٹ کے بعد34اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کے کولیشن کمانڈر انچیف کا عہدہ سنبھالنے کی درخواست کی ہے۔

سیاسی اور عسکری ذرائع کےمطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے موجودہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے 34 ممالک کے اتحاد کی قیادت کیے جانے کی پیش کش کی گئی ہے۔

یہ اتحاددہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں ان دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرےگاجنہوں نے ان ممالک کے شہر یوں کا جینااجیرن کررکھا ہے ، پا کستا ن کی عسکری قیادت کی ایران اور سعودی عرب سے متعلق پالیسیاں جس طرح نیوٹرل پوزیشن میں موجود ہیں وہ اسی طرح برقرار رہنگی اور اس عہدہ کے سبب پاک فوج کی پالیسیوں میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی واقع نہیں ہو گی۔

اس نئے عسکری اتحاد کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسکے قیام سے متعلق اعلان سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلیمان نے ریاض میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ کیا تھا ، مستقبل میں وہی سعودی عرب کے بادشاہ کے طور پر سامنے آرہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ابھی تک اس پیش کش کے بارے میں کثھ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی پاکستان کی فوج کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں