بیرونی خطرات، مسلح افواج کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے:وزیراعظم نواز شریف

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بیرونی خطر اور اندرونی خطرات سے نبٹنے کے لیے مسلح افواج کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کررہی ہے

444418
بیرونی خطرات، مسلح افواج کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے:وزیراعظم نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بیرونی خطر اور اندرونی خطرات سے نبٹنے کے لیے مسلح افواج کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو استعمال کررہی ہے ۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بیرونی خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مسلح افواج کو مضبوط بنانے کا پختہ عزم رکھتی ہے۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں ائر چیف مارشل سہیل امان سے باتیں کرتے ہوئے کہی ۔
وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فوجی آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی خدمات قابل تعریف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک کے سب سے بڑے فوجی آپریشن میں پاک فضائیہ کا اہم کرداردہشت گردی کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن ثابت ہوا ہے ۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو پیشہ ورانہ تیاری اور دیگر امور کے بارے میں آگاہ کیا۔



متعللقہ خبریں