خواتین کی خود مختاری سے متعلق پالیسی بنانے کی کمیٹی قائم

کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں 8 مارچ کوخواتین کےعالمی دن کےموقع پر حکومت اپنی پالیسی کا اعلان کرے گی۔

442719
خواتین کی خود مختاری سے متعلق پالیسی بنانے کی کمیٹی قائم


وزیراعظم نواز شریف نےخواتین کی خود مختاری سے متعلق پالیسی بنانے کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے جو 5 مارچ تک اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

خواتین کی خود مختاری سے متعلق پالیسی کی تشکیل کے لئے بنائی گئی کمیٹی وزیر اعظم کے معاون خصوصی خواجہ ظہیراحمد، اشتر اوصاف، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ، وزیر مملکت انوشہ رحمان، اکرام بخاری، ارم بخاری، ڈاکٹر شزرا منصب علی خان ،شائستہ پرویز ملک، سینیٹرعائشہ رضا فاروق اورڈاکٹر اعجاز منیرپرمشتمل ہوگی جب کہ وفاقی وزیرزاہد حامد کمیٹی کے کنوینئرہوں گے۔

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے ملکی،غیر ملکی قوانین کےتحت جامع حکمت عملی بنائے گی۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے پالیسی سے متعلق ورکنگ پیپربھی تیار کرلیا گیا ہے اور جنھیں کمیٹی ریفرنس پیپرکے طورپراستعمال کرے گی۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ 5 مارچ تک اپنی حتمی سفارشات پیش کرے۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں 8 مارچ کوخواتین کےعالمی دن کےموقع پر حکومت اپنی پالیسی کا اعلان کرے گی۔



متعللقہ خبریں