ملک میں دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے ہی دم لیں گے: جنرل راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوال میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن عمیر عباسی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہید ہونے والے کیپٹن کے جسد خاکی کو کاندھا بھی دیا

440778
ملک میں دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے ہی دم لیں گے: جنرل راحیل شریف

Raheelآرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوال میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن عمیر عباسی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہید ہونے والے کیپٹن کے جسد خاکی کو کاندھا بھی دیا۔ اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ پشاور میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت بھی کی۔

دریں اثنا ء پاک فوج نے آپریشن ضرب ِعضب کے آخری مرحلے کا پوری قوت سے آغاز کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شوال کے علاقے منگروٹی میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں 19 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشتگردوں کیخلاف زمینی آپریشن میں پیشرفت جاری ہے ،گزشتہ روز دہشتگردوں کا ایک گروپ پاکستانی علاقے میں کارروائی کے بعدافغان سرحدعبورکرنے کی کوشش کررہاتھا،اسی دوران کیپٹن عمیرکی کمانڈمیں انفنٹری فوجی دستے نے پیچھاکرکے بھاگتے دہشتگردوں کو سرحدی علاقہ منگروٹی میں گھیر لیا،اس پردہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کا فورسز نے بھرپورجواب دیا،چنانچہ جھڑپ میں19دہشتگردہلاک اور23زخمی ہوئے جبکہ کیپٹن عمیرعباسی سمیت4اہلکاربھی شہیدہوگئے ۔

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی خصوصی ہدایات کے بعد شوال میں فیصلہ کن کارروائی جاری ہے اور زمینی آپریشن مزیدتیزکردیاگیا۔

آپریشن'ضرب عضب'میں اب تک 3500دہشتگردمارے جا چکے ہیں جبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بدھ کو ہی حکم دیا تھا کہ'شمالی وزیرستان کے اہم علاقے شوال میں دہشتگردوں کے آخری ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔



متعللقہ خبریں