ضرب عضب اپنے آخری مراحل میں

ضرب عضب اپنے آخری مراحل میں

438518
ضرب عضب اپنے آخری مراحل میں

پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کا آخری مرحلہ شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کا دورہ کیا اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کا جائزہ لیا۔

آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مقامی آبادی کی مدد سے شوال سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا، آرمی چیف نے آپریشن میں ملنے حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے کو سراہا۔

سربراہ پاک فوج نے جوانوں کو آپریشن ضرب عضب کا آخری مرحلہ شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی باقیات اور سہولت کاروں کو ہر صورت ختم کیا جائے۔



متعللقہ خبریں