اسلام آباد :شہر کے پہلے میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے پولنگ کا عمل جاری

میئر کی سیٹ کیلئے ن لیگ کے شیخ انصر عزیز اور تحریک انصاف کے راجا خرم نواز امیدوار ہیں ۔ اسلام آباد کا پہلا میئر کون ہوگا ، فیصلے کی گھڑی آگئی ، پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی

432571
اسلام آباد :شہر کے پہلے میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے پولنگ کا عمل جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج میئر اور ڈپٹی میئر کے چناؤ کے لئے خفیہ رائے شماری جاری ہے جس میں 77 منتخب ممبران حصہ لے رہے ہیں۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کےلئے 50 چیئرمین اور 27 مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران ووٹ کاسٹ کریں گے۔

میئر کی سیٹ کیلئے ن لیگ کے شیخ انصر عزیز اور تحریک انصاف کے راجا خرم نواز امیدوار ہیں ۔ اسلام آباد کا پہلا میئر کون ہوگا ، فیصلے کی گھڑی آگئی ، پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی ۔

میئر اور ڈپٹی میئرز کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جا رہا ہے ۔ میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخاب میں تمام 50 یونین کونسلز کے منتخب چیئرمین اور کونسل کی مخصوص نشستوں پر کامیاب 27 عہدیداران شامل ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت کے پہلے میئر کیلئے مسلم لیگ ن کے شیخ انصر عزیز اور تحریک انصاف کے راجا خرم نواز میں ون ٹو ون مقابلہ ہے ۔ ڈپٹی میئر کے تین عہدوں کیلئے مسلم لیگ ن کے چودھری رفعت جاوید ، ذیشان شاہ اور اعظم خان امیدوار ہیں ۔ تحریک انصاف کی جانب سے علی نواز اعوان ، راجا ذوالقرنین اور فوزیہ ارشد میدان میں ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے اس انتخاب کیلئے فراست علی خان کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا ہے ، ڈائریکٹر ثناء اللہ ملک کو اپیلوں کی سماعت کیلئے اپیلیٹ اتھارٹی مقرر کیا ہے ۔

واضح رہے کہ دارالحکومت کے میئر کے لئے حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے شیخ عنصر اور تحریک انصاف کے راجہ خرم نواز مد مقابل ہیں۔



متعللقہ خبریں