چودہویں استنبول شیفس فسیٹویل میں پاکستان نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھ دیے

پاکستانی شیفس کی کارکردگی سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی۔ پاکستانی شیفس نے اس مقابلے میں 15 طلائی، 13 نقرئی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ چار خصوصی ایوارڈز حاصل کیے

433005
چودہویں استنبول شیفس فسیٹویل میں  پاکستان نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھ دیے

استنبول میں منعقد ہونے والے 14 ویں شیفس مقابلے میں جس میں پاکستان کے 45 رکنی وفد نے پاکستان کی نمائندگی کی میں پاکستانی شییفس نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھ دیے۔

پاکستانی شیفس کی کارکردگی سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی۔ پاکستانی شیفس نے اس مقابلے میں 15 طلائی، 13 نقرئی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ چار خصوصی ایوارڈز حاصل کیے جبکہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 30 شیفس کو سرٹیفیکٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ اس مقابلے میں 25 ممالک سے دو ہزار سے زائد شیفس نے 25 مختلف کیٹگریز میں حصہ لیا تھا ۔

پاکستانی شیفس کی کارکردگی کو بین الاقوامی شیفس اور جیوری کی جانب سے سراہا گیا ۔ اس موقع پر استنبول میں پاکستان کے کونسلر جنرل ڈاکٹر یوسف جنید نے COHTM ہوٹل کے سی او احمد شفیق کے ہمراہ مقابلوں کو دیکھا اور پاکستانی شیفس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان کے استنبول میں کونصلر جنرل جنید یوسف نے پاکستانی شیفس کی کارگردگی کو قابل فخر قرار دیا۔

COHTM پاکستان اور پاکستان شیفس یونین کے اشتراک سے پاکستانی کے شیفس کی قومی ٹیم کو تشکیل دیا گیا تھا اور اس مقابلے میں شرکت کے لیے تعاون فراہم کیا تھا۔



متعللقہ خبریں