لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک خیبرپختونخوا کے نئے گورنرمقرر

لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد عالم خٹک اس وقت سیکریٹری دفاع کے فرائض انجام دے رہے ہیں،گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کیلئے وہ بحیثیت سیکریٹری استعفیٰ دے دیں گے۔محمد عالم خٹک کور کمانڈر کوئٹہ بھی رہے ہیں

432482
لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک خیبرپختونخوا کے نئے گورنرمقرر

وزیراعظم نواز شریف نے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک کو خیبرپختونخوا کا نیا گورنر بنائے جانے کی سمری پر دستخط کردیئے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد عالم خٹک اس وقت سیکریٹری دفاع کے فرائض انجام دے رہے ہیں،گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کیلئے وہ بحیثیت سیکریٹری استعفیٰ دے دیں گے۔محمد عالم خٹک کور کمانڈر کوئٹہ بھی رہے ہیں۔انہوں نے آئی جی ایف سی خیبر پختونخواہ بلوچستان کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے۔ واضح رہے کہ محمد عالم خٹک کو سابق گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب عباسی کے استعفیٰ کے بعد اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔سردار مہتاب عباسی نے پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا ۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عالم خٹک اس سے قبل کور کمانڈر کوئٹہ اور آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا اور آئی جی ایف سی بلوچستان کے عہدوں پر بھی تعینات رہ چکے ہیں جب کہ ان دنوں وہ بطور سیکرٹری دفاع خدمات انجام دے رہے ہیں۔


متعللقہ خبریں