حکومت پسماندہ طبقے کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے:نواز شریف

نواز شریف نے یہ بات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کیلئے سالانہ امداد میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے کہی

432193
حکومت پسماندہ طبقے کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے:نواز شریف

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معاشرے کے پسماندہ طبقے کے تحفظ کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے مختص کئے گئے سالانہ فنڈز چالیس ارب روپے سے بڑھا کر 105 ارب روپے کردیئے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کیلئے سالانہ امداد میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران سالانہ امداد بارہ ہزار سے بڑھا کر اٹھارہ ہزار روپے کی گئی تھی جسے اب مزید بڑھا کر اٹھارہ ہزار آٹھ سو روپے کردیا گیا ہے۔


وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ مالی معاونت میں یہ اضافہ گزشتہ سال کے دوران صارفین کیلئے قیمتوں کے انڈیکس میں اضافے کے مطابق کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔


اسحاق ڈار نے کہا کہ مستحق افراد کو اضافے کے بعد سہ ماہی بنیادوں پر فی افراد 4700 روپے دیئے جائیں گے ۔ یہ اضافہ گزشتہ سال یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں بقایا جات اگلی قسط کے ساتھ ادا کئے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں