الطاف حسین سمیت 20 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

الطاف حسین سمیت 20 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

431644
الطاف حسین سمیت 20 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سمیت 20 مرکزی رہنماؤں کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر کی ضمانت میں 22 فروری تک توسیع کر دی گئی۔

عدالت نے ایم کیو ایم قائد سمیت 20 مرکزی رہنماؤں کے ایک بار پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس حکام کو انھیں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے جن رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں ان میں فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، نسرین جلیل اور رشید گوڈیل بھی شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں