اقوامِ متحدہ کشمیر قرارداد پر عمل درامد کروانے میں کیوں ناکام ہے: نواز شریف

وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی بھلا نہیں سکتا ،تاریخ ایک بار پھر پاکستانی قیادت کو پکار رہی ہے،کشمیر کے ساتھ یکجہتی ہمارا قومی تقاضہ ہے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام اسی بات کا مطالبہ کر رہی ہے جس کا اقوام متحدہ نے وعدہ کیا

427574
اقوامِ متحدہ کشمیر قرارداد پر عمل درامد کروانے میں کیوں ناکام ہے: نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منظور عالمی قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہونا اقوام متحدہ کی ساکھ اور وقار پر سوال اٹھاتا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی بھلا نہیں سکتا ،تاریخ ایک بار پھر پاکستانی قیادت کو پکار رہی ہے،کشمیر کے ساتھ یکجہتی ہمارا قومی تقاضہ ہے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام اسی بات کا مطالبہ کر رہی ہے جس کا اقوام متحدہ نے وعدہ کیا۔

آزاد کشمیر اسمبلی میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اقوام متحدہ کو پوری دنیا کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیئے کہ وہ قرار دادوں پر عملدرآمد میں کیوں ناکام ہوا ہے ، اگر اس کی قرار دادوں پر عمل نہیں ہوتا تو اس کو سوچنا چاہیئے کہ دنیا کی قوموں کا کیا حال ہوگا ، آج تاریخ ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کی قیادت کو پکار رہی ہے ، وہ سوال کر رہے ہیں کہ ہم آنے والی نسلوں کو کیا دے کر جا رہے ہیں ، ہم نے اس خطے کو ایک نئی سوچ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے خطے میں امن قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ سب انسانوں کے انسانی حقوں کو تسلیم کیا جانا ضروری ہے ، کیسے ممکن ہے کہ کشمیر کا ایک حصہ سکھی اور دوسرا دکھ میں مبتلا ہو ، آج پاکستان اور بھارت اس مسئلے کو نظر انداز نہیں کرسکتے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا لیکن اس کے باوجود خطے میں امن کے لئے بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی سمیت ہر معاملے پر بات چیت کے لئے تیار ہیں، بھارت قیادت کو دہشت گردی سمیت ہر مسئلے پر تعاون کا یقین دلایا۔ ہمارے تمام مسائل کا حل باہمی مذاکرات اور بات چیت میں ہے، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں اور اس کے لئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں لیکن یاد رہے کہ کشمیر بھی اسی خطے کا حصہ ہے، پاکستان اور بھارت کو فیصلہ کرنا ہے کہ امن چاہتے ہیں یا جنگ؟، خطے میں سب کا حق آزادی تسلیم کرنا ہوگا۔



متعللقہ خبریں