آج ملک بھر میں اور بیرون ملک یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

کشمیر ڈے پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے جب کہ پاکستانی عوام اور کشمیری آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والے تمام راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی اور کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی

427565
آج ملک بھر میں اور بیرون ملک یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آزاد جموں وکشمیر سمیت ملک بھر میں اور بیرون ملک آج یوم یکجہتی کشمیر جوش و ولولے سے منایا جا رہا ہے۔

اس اظہار یک جہتی منانے کا مقصد کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق دیرینہ تنازع کو حل کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔

کشمیر ڈے پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے جب کہ پاکستانی عوام اور کشمیری آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والے تمام راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی اور کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ مظفر آباد میں کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی رنجیر بنائی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

ملک بھر اور آزادکشمیر میں ریلیاں ، عوامی اجتماعات ، تقریبات اور سیمینار منعقد کئے جا رہے ہیں.خیبر پختونخواء اور فاٹا میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے ۔اس سلسلے کی مرکزی تقریب گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر ایک پشاور شہر میں منعقد کی جائیگی ۔اطلاعات اور اعلیٰ تعلیم کے بارے میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی مشتاق احمد غنی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کی طرف سے مظاہروں، ریلیوں، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جب کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں خصوصی دستاویزی فلمیں بھی دکھائی جا رہی ہیں۔ بیرون ملک پاکستانی مشنز میں بھی ریلیاں، سیمینار اور تصویری نمائشوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں