پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت پررینجرز کی تحقیقاتی کمیٹی قائم

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کمیٹی فائرنگ کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی ۔ کراچی میں مظاہرے کے دوران فائرنگ سے پی آئی اے کے دو ملازمین کی ہلاکت ملک میں اعلیٰ ترین سطح پر واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا

427151
پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت پررینجرز کی تحقیقاتی کمیٹی قائم
ڈی جی رینجرز نے کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کےدوران فائرنگ سے ہلاکتوں کے واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کمیٹی فائرنگ کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی ۔ کراچی میں مظاہرے کے دوران فائرنگ سے پی آئی اے کے دو ملازمین کی ہلاکت ملک میں اعلیٰ ترین سطح پر واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا ۔
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے اعلیٰ سطح تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی کے سربراہ پاک فوج کے بریگیڈئر رینک کے افسر ہوں گے ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے اور کسی کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہو گی جبکہ وہ خود بھی تفتیش میں پیشرفت کا جائزہ لیں گے ۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ ڈی جی رینجرز کو پیش کریگی ۔ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف چاہتے ہیں کہ فائرنگ کے واقعے کی اصل صورتحال اور پراسراریت سامنے آئے ، کہیں معاملے میں خفیہ ہاتھ تو ملوث نہیں ، پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے رینجرز پر فائرنگ کا الزام لگایا تھا جبکہ تشدد سے میڈیا کے ارکان بھی زخمی ہو گئے تھے ۔
واضح رہےکہ کراچی میں پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران پولیس اور رینجرز کی جانب سے ملازمین کی ریلی پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا جب کہ اس دوران پراسرار طور پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا جس کے نتیجے میں پی آئی اے کے 2 ملازمین جاں بحق ہوگئے۔


متعللقہ خبریں