وزیر داخلہ نے آئی وی آرہیلپ لائن سروس کا افتتاح کردیا

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاسپورٹ بنوانے کی خواہش رکھنے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیاہے کہ پاکستان کے ہر ضلع میں پاسپورٹ آفس قائم کیا جائے گا

425232
وزیر داخلہ نے آئی وی آرہیلپ لائن سروس کا افتتاح کردیا
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاسپورٹ بنوانے کی خواہش رکھنے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیاہے کہ پاکستان کے ہر ضلع میں پاسپورٹ آفس قائم کیا جائے گا ۔
وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے انٹرایکٹو وائس ریسپانس ہیلپ لائن سروس کا باضابطہ طور پر افتتاح کر دیا۔
اس حوالے سے جاری کئے گئے ایک پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ درخواست دہندہ ملک بھر سے اپنے موبائل سے 9988 نمبر ملا کر پاسپورٹ ، فیس اور دفاتر سے متعلق تمام معلومات حاصل کرسکتا ہے۔ یہ سہولت نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔
ابتدائی طور پر یہ سروس پانچ زبانوں اردو، انگریزی، پشتو، سندھی اور سرائیکی میں شروع کی گئی ہے بعد میں اسے دوسری زبانوں تک توسیع دی جائے گی۔پہلے مرحلے میں اس سروس کا آغاز اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہورہا ہے اوراس سال اسے دوسرے شہروں میں بھی شروع کیا جائے گا۔ا س موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہاکہ اس نظام سے صارفین شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جلد ازجلد حاصل کرسکیں گے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہناتھا کہ گزشتہ برسوں میں کسی نے ان اداروں کی ترقی کیلئے کام نہیں کیا ،پاکستان کے ہر ضلع میں پاسپورٹ آفس قائم کیا جائے گا اور اس حوالے سے پہلے مرحلے میں عالمی معیار کے چار میگا سینٹرز بنائے جائیں گے ۔


متعللقہ خبریں