مدت ملازمت میں توسیع کی افواہیں بے بنیاد ہیں: ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے بیان میں کہا کہ سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں

424456
مدت ملازمت میں توسیع کی افواہیں بے بنیاد ہیں: ترجمان پاک فوج
رمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج عظیم ادارہ ہے اور مدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا۔
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے بیان میں کہا کہ سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں جب کہ اس حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک آرمی عظیم ادارہ ہے اورمدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا۔ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات بھرپورطاقت کے ساتھ جاری رہیں گے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات بھرپورطاقت کے ساتھ جاری رہیں گے، پاکستان کا وسیع ترملکی مفاد مقدم ہے اورہرقیمت پر ملک کو محفوظ بنایا جائے گا۔


متعللقہ خبریں