وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنےکےبعد تہران روانہ

وزیراعظم نے سعودی عرب اورایران کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اضافے پرگہر ی تشویش ظاہر کی انہوں نےخصوصاً موجودہ مشکل حالات کےدوران امت مسلمہ کےوسیع ترمفاد میں اختلافات کے پرامن طریقے سے ختم کرنے کی ضرورت پر زوردیا

423212
وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنےکےبعد تہران روانہ

وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف سعودی فرمانروا اور وزیر دفاع سے ملاقاتوں کے بعد مصالحتی مشن کے دوسرے مرحلےکے لیے تہران روانہ ہو گئے۔

بر ی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔ریاض میں شاہ سلمان ایئربیس پر گورنر ریاض اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام نے انہیں رخصت کیا۔

وزیرا عظم ایران کےصدرحسن روحانی سےملاقات کریں گے۔اس سےپہلے گزشتہ روز وزیراعظم اوربری فوج کےسربراہ نے ایک وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کیا اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے سعودی عرب اورایران کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اضافے پرگہر ی تشویش ظاہر کی انہوں نےخصوصاً موجودہ مشکل حالات کےدوران امت مسلمہ کےوسیع ترمفاد میں اختلافات کے پرامن طریقے سے ختم کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔

ملاقات کے دوران فریقین نےدہشتگردی کےخلاف اسلامی ملکوں کےاتحادکےقیام کیلئےسعودی عرب کی تجویزکےحوالےسےتعاون میں اضافے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان نے سعودی عرب کی اس تجویز کو سراہا اور اس سلسلے میں اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم نے اس عزم کااعادہ کیا کہ سعودی عرب کی خود مختاری اورعلاقائی سا لمیت کودرپیش کسی بھی خطرے کی صورت میں پاکستان کے عوام ہمیشہ سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

ایران کے دورے کے بعد وزیراعظم سوئٹزرلینڈ کے شہرزیورخ جائیں گے جہاں وہ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔





متعللقہ خبریں