وزیراعظم کادہشتگردی کےچیلنج سےنمٹنےکیلئے اجتماعی کوششوں پرزور

وزیراعظم نواز شریف نے انتہا پسندی ، دہشت گردی کے چیلنجوں ، انسانی اور منشیات کی سمگلنگ ، قدرتی آفات سے نمٹنے اور ماحول کے تحفظ کیلئے اجتماعی کوششوں پر زوردیاہے۔وہ چین کے شہرزانگ ژو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے

409377
وزیراعظم کادہشتگردی کےچیلنج سےنمٹنےکیلئے اجتماعی کوششوں پرزور

وزیراعظم نواز شریف نے انتہا پسندی ، دہشت گردی کے چیلنجوں ، انسانی اور منشیات کی سمگلنگ ، قدرتی آفات سے نمٹنے اور ماحول کے تحفظ کیلئے اجتماعی کوششوں پر زوردیاہے۔وہ چین کے شہرزانگ ژو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن وامان کی صورتحال ابتر ہے اور دہشت گردی مزید سنگین مسئلہ بن گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا کردار خطے میں امن و خوش حالی کیلئے ہے ۔ اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ قازقستان ، کرغزستان ، روس ، تاجکستان اور چین کے وزرائے اعظم شرکت کر رہے ہیں ۔ جبکہ افغانستان ، ایران ، بھارت ، بیلا روس اور منگولیا کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے مشترکہ خطرات سے نمٹنے کا ایجنڈا سر فہرست ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ ثابت ہو گی۔اس سے پہلے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کو جامع سیکورٹی پالیسی کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کو بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور انسانی وسائل کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کرنی چاہئیے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی پاکستانی وفد میں شریک ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں