کراچی کا امن پاکستان کا امن ہے: خواجہ آصف

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں انڈسٹریل الائنس کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف نےکہا کہ کراچی میں پولیس، رینجرز اور فوج نے قربانیاں دے کر امن قائم کیا

409562
کراچی کا امن پاکستان کا امن ہے: خواجہ آصف

پاکستان کے وفاقی وزیرپانی و بجلی اور دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کا امن پاکستان کی بقا کے لئے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کا مطلب پاکستان بھر میں امن کا قیام ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں انڈسٹریل الائنس کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف نےکہا کہ کراچی میں پولیس، رینجرز اور فوج نے قربانیاں دے کر امن قائم کیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام اور تاجر برادری اپنے نمائندوں کا احتساب کریں،اپنے حقوق کے لیے پہرہ دینا پڑتا ہے ۔ورنہ حقوق چھین جاتے ہیں۔کراچی میں بیس سال سے عوام نے اپنے حق کے لیے جدو جہد نہیں کی تو بھتہ خور، ٹارگٹ کلر اور بد امنی اپنے عروج پر پہنچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کے باعث ڈیڑھ سال میں کراچی کے حالات میں بہتری آئی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں