سوشل ویلفئیر پروگرام میں ترکی اورپاکستان میں قریبی تعاون: ماوری

پاکستان کی وفاقی وزیر مملکت اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کوتمام ہی شعبوں تک بڑھایا جا رہا ہے۔ چیئرپرسن ماروی میمن کے ساتھ ٹی آر ٹی  اردو کے ساتھ تفصیلی انٹرویو کو جلد ہی پیش کیا جائے گا

362328
سوشل ویلفئیر پروگرام میں ترکی اورپاکستان میں قریبی تعاون: ماوری

پاکستان کی وفاقی وزیر مملکت اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو تمام ہی شعبوں تک بڑھایا جا رہا ہے اور اب دونوں ممالک سوشل ویلفئیر میں بھی ایک دوسرے سے قریبی تعاون کریں گے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹی آر ٹی کی اردو سروس کو بیان دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ ترکی برا مصروف گزرا ہے اور انہوں نے اس دوران استنبول میں دو مختلف اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
انہوں نے استنبول میں بین الاقوامی کوآپریشن پلیٹ فارم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے چھٹے باسفورس اجلاس کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چھٹے باسفورس اجلاس جس کا موضوع " غربت میں کمی اور معاشی خوشحالی" تھا میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اپنے جامع تصوراتی فریم ورک ، ریاستی اداروں کی مکمل سرپرستی اور بین الاقوامی طریقہ کار اپنانے کی بدولت نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ شفاف اور قابلِ اعتماد سماجی تحفظ کے پروگرام کا درجہ حاصل ہے۔ پروگرم کی شفافیت اور افادیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے عالمی بینک ۔ ایشائی ترقیاتی بینک ، یو ایس ایڈ اور ڈی آئِ ایف ڈی جیسے کثیر الجہتی مالیاتی ادارے بی آئی ایس پی کے لیے مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کررہے ہیں ۔" چئیر پرسن بی آئی ایس پی نے استنبول میں ہی اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایف اے، بین الاقوامی این جی او، یون این ویمن اور ترکی کی وزارتِ خاندان و سماجی بہبود کی جانب سے منعقدہ سیمنار میں " عورت کے خلاف تشدد کا خاتمہ"زیر عنوان اجلاس سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ " خواتین پر تشدد بنیادی انسانی حقوق کے حصول، آزادیِ نسواں، ترقی اور امن کے حصول کی راہ میں رکاوٹ ہے اس ضمن میں حکومتِ پاکستان اپنا مکمل کدار ادا کررہی ہے جس کا منہ بولتا ثبوت ی آئی ایس پی کے اقدامات ہیں۔" انہوں نے کہا کہ" بی آئی ایس پی کے ذریعے خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر باختیار بنانے کے ساتھ ساتھ ان کو پہچان بھی دی گئی انہوں نے کہا کہ " پاکستان خواتین کی بہتری کیلئے اقوام متحدہ کے منصوبوں کی توثیق کرتا ہے۔" اس کانفرنس کا افتتاح ترک وزیراعظم احمد داد اولو نے کیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں