عمران خان ۔ نریندر مودی ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات دہلی میں سر انجام پائی، جس میں عمران خان نے مودی کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی

361621
عمران خان ۔ نریندر مودی ملاقات

بھارتی دفتر خارجہ کی اطلاع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات ہوئی ہے۔
یہ ملاقات چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر دہلی میں سر انجام پائی، جس دوران عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔
دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ پیش رفت کو سراہا اور کہا کہ ان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان، پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے اور انڈیا ٹوڈے کے زیر اہتمام ایک کانفرنس میں شرکت کی غرض سے دو روزہ دورے پر نئی دہلی میں موجود ہیں۔
یاد رہے کہ عمران خان نے چند روز قبل وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان کھٹمنڈو میں ہونے والی خفیہ ملاقات کی خبریں سامنے کے بعد تنقید کی تھی۔
یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہو رہی ہے جب چند روز قبل ہی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اسلام آباد میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کی تھی۔ انھوں نے وزیر اعظم پاکستان اور مشیر برائے خارجہ امور سے مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں