ضرب عضب کے دوران ابتک 3400 دہشت گرد مارے گئے ہیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے ضرب عضب کے ڈیڑھ سال مکمل ہونے پر آپریشن کے حوالے سے پاک فوج کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی

407298
ضرب عضب کے دوران  ابتک 3400 دہشت گرد مارے گئے ہیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کمر توڑ دی ہے جبکہ آپریشن کے دوران پاک فوج اوردیگر اداروں نے بھاری قیمت ادا کی ہے۔
عاصم سلیم باجودہ نے بتایا ہے کہ ڈیڑھ سال سے جاری آپریشن ضربِ کے دوران 3400 شدت پسند ہلاک ہوئے جبکہ سکیورٹی فورسز کے 488 جوانوں اور افسران کا جانی نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 11 فوجی عدالتوں کو 142 مقدمات بھجوائے گئے، جن میں سے 55 کے فیصلے ہوئے اور 87 زیرِ سماعت ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ مزید بتایا کہ ڈیڑھ سال کے عرصے پر محیط آپریشن ضربِ عضب میں نمایاں سطح کی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، دہشت گردوں کی کمر توڑی جا چکی ہے اور بہت حد تک ان کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں