پاکستان اور جرمنی کے درمیانی دفاعی تعاون

جرمن وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں مزید تعاون پر ااتفاق رائے قائم کیا ہے

405056
پاکستان اور جرمنی کے درمیانی دفاعی تعاون


پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف اور جرمن وزیر دفاع کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک نے دفاعی شعبے میں مزید تعاون پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔
اس ملاقات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جس دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ ان کے جرمن ہم منصب سے مذاکرات مثبت رہے ہیں اور پاک جرمن دفاعی شعبے میں مزید تعاون بڑھانے پربھی اتفاق ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ بات چیت میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ مشرق وسطیٰ، داعش اور شام کے مہاجرین پر بھی بات چیت ہوئی ہے علاوہ ازیں افغان مہاجرین کا مسئلہ بھی زیر غور آیا۔
اس موقع پر جرمن وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے، افغانستان میں امن سے خطے میں حقیقی امن قائم ہوگا اور ہم افغانستان میں استحکام کے لیے کردارادا کرتے رہیں گے، افغان مصالحتی عمل کا دوبارہ آغاز خوش آئند ہوگا۔
جرمنی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی خطے میں اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں، یہ خطے میں استحکام کے لیے اہم کردارادا کر رہا ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم اس کے شانہ بشانہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں داعش کی موجودگی کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں تاہم اس کے خطرات کے پیش نظر ہمیں کسی مشترکہ لائحہ عمل پو کام کرنا ہو گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں