اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا اجلاس کا انعقاد

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ، وفاقی وزیر داخلہ ، چیف آف آرمی اسٹاف، قومی سلامتی کے مشیر، مشیر خارجہ اور وزیراعظم کے خصوصی معاون نے شرکت کی

403654
اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا  اجلاس کا انعقاد


پاکستانی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت دارالحکومت اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا ایجنڈے پر مبنی اجلاس کا انعقاد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ، وفاقی وزیر داخلہ ، چیف آف آرمی اسٹاف، قومی سلامتی کے مشیر، مشیر خارجہ اور وزیراعظم کے خصوصی معاون نے شرکت کی۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اجلاس کا افتتاحی خطاب دیا ، انہوں نے شریک ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون کو تقویت دیے جانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ اس تعاون کے فروغ کے لیے ہمیں سیاسی و سلامتی ماحول کو پختگی دینی ہو گی۔
جناب سرتاج عزیز نے سیکورٹی کے حوالے سے کہا کہ علاقے کے لیے خطرے کا باعث عناصر کے خلاف جدوجہد بھی ایک لازمی امر ہے۔
کانفرس اور اس دائرہ کار میں مذاکرات سے افغانستان سے متعلقہ دیگر منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی آنے کا ذکر کرنے والے سرتاج عزیز نے اس ضمن میں ترکمانستان ۔ افغانستان ۔ پاکستان ۔ ہندوستان مختصراً TAPI پائپ لائن اور CASA-1000 بجلی کی ترسیل کے منصوبوں کی مثال پیش کی۔
کانفرس میں کل وزراء کی سطح پر نشستوں کا اہتمام کیا جائیگا۔ ان نشستوں کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی مل کر کریں گے۔
کانفرس میں دس ملکوں کے وزراء خارجہ کی شمولیت متوقع ہے۔ توقع ہے کہ ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو بھی کل کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
یاد رہے کہ ہارٹ آف ایشیا سلسلہ استنبول اجلاس کا آغاز ترکی کی کوششوں سے سن 2011 میں شروع ہوا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں