کراچی میں امن وامان پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا: نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں قیام امن کے لئے پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں تاہم حکومت شہرقائد میں امن و امان پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی

403075
کراچی میں امن وامان پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا: نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں قیام امن کے لئے پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں تاہم حکومت شہرقائد میں امن و امان پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔
گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو 7،8 سال قبل شروع کیا جانا چاہیے تھا۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا تھا۔
گورنر ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر دفاع خواجہ آصف، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ہوم منسٹر سہیل انور سیال، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ عسکری قیادت بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
آئی جی سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ رینجرز اور ملٹری پولیس پر حملہ کرنے والے مجرموں کو پکڑ لیا گیا ہے.
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس زیادہ سے زیادہ بلائے جائیں۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار کا اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ کراچی آپریشن میں پولیس اور رینجرز نے بہت قربانیاں دی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو ابتداء میں سپورٹ حاصل تھی، لیکن بعد میں یہ سپورٹ کم ہوتی گئی لیکن اس آپریشن کو عوام کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے.



ٹیگز:

متعللقہ خبریں