ریحام خان کا جہاز کے کاک پٹ میں آنا کپتان کے لیے سر درد بن گیا

ریحام خان لندن سے کراچی آتے ہوئے پی آئی اے کے جہاز کے کاک پٹ میں چلی گئیں جس سے کپتان کی شامت آ گئی ہے کیونکہ انھیں اب اسے اس جرم کی سزا ملے گی۔

400543

پی آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے لندن سے کراچی آتے ہوئے جہاز کے کاک پٹ میں جانے کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ تحقیقات سےریحام خان کا کاک پٹ میں جانا ثابت ہو گیا ہے جس کے بعد پی آئی اے کے حکام نے جہاز کے پائلٹ کیخلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریحام خان لندن سے کراچی آتے ہوئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 788 کے کاک پٹ میں چلی گئی تھیں اور کچھ دیر کاک پٹ میں گزارا جس کا پی آئی اے کے حکام نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ پی آئے ای کےحکام نے کہا ہے کہ جہاز کے کاک پٹ میں مسافروں کا جانا خلاف قانون ہے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں