نریندر مودی اور نواز شریف کی خفیہ ملاقات کا انکشاف

ایک ہندوستان صحافی نے اپنی ایک کتاب میں پاک و ہند رہنماوں کی خفیہ ملاقات کا انکشاف کرتے ہوئے مختلف دعوے کیے ہیں

397487
نریندر مودی اور نواز شریف کی خفیہ ملاقات کا انکشاف

ہندوستانی اخبار دی ہندوستان ٹائمز کی ایک رپوٹ کے مطابق ہندوستانی صحافی برکھا دت نے اپنی کتاب "These Unique Land "میں انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ سال سارک سربراہی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور نریندرمودی کے درمیان ایک گھنٹہ طویل خفیہ ملاقات ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق خفیہ اور غیر مصدقہ ملاقات نیپال میں گذشتہ سال ہونے والی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ہوئی تھی جہاں ظاہری طور پر دونوں رہنما ایک دوسرے سے نظریں نہیں ملارہے تھے۔
اخبار نے برکھا دت کی کتاب کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایک سال قبل لوگوں نے صرف ایک تیزی سے ہوتا ہوا مصافحہ دیکھا تھا تاہم پریس کی عدم موجودگی میں دونوں کے درمیان ایک گھنٹے کی طویل ملاقات سر انجام پائی تھی۔
مزید کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر اپنے ممالک میں موجود رکاوٹوں کا ذکر کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ انھیں عوامی تعلقات بڑھانے کے لیے سیاسی طور پر مزید مضبوط ہونا ہو گا۔
اس خفیہ اور غیر مصدقہ ملاقات کے حوالے سے اس بات کا بھی دعوی کیا جا رہا ہے کہ ملاقات کا انتظام ہندوستان اسٹیل کے شعبے کے کرتے درتے ساجن جندل نے کیا تھا۔
میڈیا اور عوام کی نظروں میں آئے بغیر نواز اور مودی کو کوئی ایسا شخص ملا "جو حالات سازگار نہ ہونے کی صورت میں بھی دونوں کے درمیان رابطے کا ذریعہ بن سکے۔" کتاب کے مطابق یہ شخص دونوں سربراہان کے درمیان "کسی خفیہ رابطہ پل کے فرائض ادا کر رہا ہے۔"

صحافی نے اپنی کتاب میں کہا کہ جس وقت نریندرا مودی نے ہندوستان کے وزیراعظم کا حلف اٹھایا تھا اس موقع پر ہندوستان کا دورہ کرنے والے پاکستان وزیراعظم سے اپنی پہلی ملاقات میں دونوں وزرائے اعظم نے یہ طے کیا تھا کہ وہ تعلقات کی باگ ڈور اپنے ہاتھوں میں رکھیں گے۔
لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس پربھی اتفاق کیا تھا کہ دونوں غیر رسمی مذاکرات کو ایسے ذرائع سے جاری رکھیں جس سے وہ اطمینان محسوس کرتے ہوں۔
ہندوستانی صحافی نے اپنی کتاب میں اس بات کی جانب اشارہ بھی کیا ہے کہ ہندوستان میں اسٹیل کی صنعت سے جڑے (دونوں ہی سرکاری اور نجی) سرمایہ دار پاکستان سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں تاکہ پاکستان کے راستے افغانستان میں لوہے کی تجارت کرسکیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں