پاکستانی ہائی کمشنرکوراشٹر بھون میں داخلے سے روک دیاگیا

پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو نئی دہلی کے راشٹر پتی بھون میں ہونیوالی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت سے روک دیا گیا

394496
پاکستانی ہائی کمشنرکوراشٹر بھون میں داخلے سے روک دیاگیا

بھارت میں سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا نا معمول کی بات بن گئی ہے۔
پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو نئی دہلی کے راشٹر پتی بھون میں ہونیوالی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت سے روک دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بتایا کہ دعوت نامہ دس روز پہلے دیا گیا اور یاددہانی بھی کی گئی۔
راشٹر پٹی بھون میں کتاب کی تقریب رونمائی ہونا ہے لیکن پھر ٹیلیفون کرکے بتایا گیا کہ دعوت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے آپ تقریب میں شرکت نہیں کر سکتے اور اس حوالے سے معذرت بھی نہیں کی گئی۔
منتظمین نے کہا ہے کہ تقریب راشٹر پتی بھون میں ہونا ہے اور پرناب مکھرجی مہمان خصوصی ہیں اس کیلئے دفتر خارجہ سے اجازت لینا ضروری ہے جو نہیں لی گئی۔
دوسری جانب امریکہ، فرانس اور سری لنکا کے ہائی کمشنرز کو بھی دعوت نامے بھجوائے گئے جو واپس لے لئے گئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں