پی سی بی کوسری لنکا میں انڈیا کیے خلاف سیریزکھیلنےکی اجازت

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے اجازت کا خط پی سی بی آفس کو موصول ہوگیا ہے کہ دونوں ممالک پاکستان اور انڈیا کی بجائے اب سری لنکا میں سیریز کھیل سکتے ہیں

368690
پی سی بی کوسری لنکا میں انڈیا کیے خلاف سیریزکھیلنےکی اجازت

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو انڈیا کیخلاف سری لنکا میں کرکٹ سیریز کھیلنے کی اجازت دے دی ہے ۔
اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے اجازت کا خط پی سی بی آفس کو موصول ہوگیا ہے کہ دونوں ممالک پاکستان اور انڈیا کی بجائے اب سری لنکا میں سیریز کھیل سکتے ہیں ۔ اس سے قبل بھارت نے سکیورٹی خدشات کو بہانہ بنا کر دسمبر میں طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا اور اس کے جواب میں مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ سیریز نہیں کھیلنی چاہیئے ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء کر صرف محدود اوور کی کرکٹ سیریز کھیلی جائے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام چاہتے تھے کہ یہ پیسوں کا معاملہ ہے اس لئے بے شک بھارت میں ہی سیریز ہو ہمیں جانا چاہیئے تاہم وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے فنڈز کا رونا دھونا اپنی جگہ لیکن کسی ایسی جگہ پر نہیں جانا چاہیئے جہاں عزت نہ ہو، کھیل کے ساتھ پاکستان کا وقار مقدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ سیریز کے لئے سری لنکا ایک موزوں مقام ہے اور اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے بھی سری لنکا میں سیریز کے لئے اپنی حکومت کو خط لکھ دیا ہے جب کہ سری لنکن حکام نے بھی دونوں ممالک کی سیریز منعقد کرانے کو اپنی خوش قسمتی قرار دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں