دہشتگردوں کو کچل کر رکھ دیا ہے: صدر ممنون حسین

ممنون حسین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پولیو کے مرض کے خاتمے کی کوششوں میں پاکستان سے تعاون کرے

420444
دہشتگردوں کو کچل کر رکھ دیا ہے: صدر ممنون حسین

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت کے جراتمندانہ فیصلوں نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

کراچی میں پاکستان سوسائٹی آف نیورو فزیشنز کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام حصوں میں مکمل امن جلد بحال ہو جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی، عسکریت پسندی اور لاقانونیت کے خلاف مہم ملک سے ان برائیوں کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

صدر نے کہا مشکلات پر کامیابی سے قابو پانے کے بعد ملک اب درست سمت میں ترقی کی راہ پرگامزن ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اقتصادی ترقی اور استحکام کی کوششیں تیز کرنے میں مدد دینا سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے تاکہ لوگوں کی مشکلات حل ہو سکیں۔

صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پولیو کے مرض کے خاتمے کی کوششوں میں پاکستان سے تعاون کرے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں