جنرل راحیل شریف کی امریکی نائب صدرجو بائڈن سے ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی نائب صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے تعلقات ، انسداد دہشت گردی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

367438
جنرل راحیل شریف کی امریکی نائب صدرجو بائڈن سے ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی نائب صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے تعلقات ، انسداد دہشت گردی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ کے دوران دنیا کے ساتھ مل کر داعش سے نمٹنے کا اعادہ کیا ۔ وائٹ ہاؤس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں خطے کی سیکورٹی صورتحال ، استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔ امریکی نائب صدر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کےکردار کو سراہا ۔ امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی ، اقتصادی استحکام اور علاقائی سلامتی مشترکہ چیلنجز ہیں ۔ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون پر امریکا پاکستان کا شکر گزار ہے ۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنے 5 روزہ دورہ امریکا کے دوران امریکی نائب صدر جو بائیڈن سے ملاقات کرکے اپنے دورے کی اہمیت کو کئی گنا بڑھا دیا۔
سینیئر امریکی حکام کے مطابق جنرل راحیل شریف نے جو بائیڈن سے وائٹ ہاؤس کے ’روزویلٹ روم‘ میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اگرچہ سینیئر امریکی حکام کی جانب سے اس ملاقات کی نوعیت کے حوالے سے زیادہ وضاحت نہیں کی گئی، تاہم آرمی چیف کی جو بائیڈن سے ملاقات کی اپنی ہی اہمیت ہے۔
کئی ممالک کے فوجی سربراہان آئے روز امریکا کا دورہ کرتے رہتے ہیں، لیکن ہر کسی کی امریکی نائب صدر جو بائیڈن اور سیکریٹری خارجہ جان کیری سے ملاقات نہیں ہوتی.
امریکا کا دورہ کرنے والے بیشتر ممالک کے فوجی سربراہان اپنے ہم منصب، سیکریٹری دفاع سے ملاقات کے بعد ہی اپنے وطن واپس لوٹ جاتے ہیں، لیکن کسی فوجی سربراہ کی اعلیٰ امریکی سیاسی قیادت سے ملاقات بہت کم ہی دیکھنے میں آتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں