دہشت گردی عالمی خطرہ ہے، جنرل راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےدورہ امریکہ کے دوران امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔

367330
دہشت گردی عالمی خطرہ ہے، جنرل راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےدورہ امریکہ کے دوران امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ امریکی سینیٹرز نے پاک فوج کو انسداد دہشت گردی میں مکمل تعاون کی پیشکش کی ۔
پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ امریکا کے دوران کیپٹل ہل کا دورہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی اور سینئر ارکان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا دہشت گردی عالمی خطرہ ہے جس کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوشش کرنا ہوں گی اور پاک افغان سرحد کی مینجمنٹ بہتر بنانا ہو گی۔ امریکی سینیٹرز کی انسداد دہشت گردی میں آرمی چیف کی صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ سینیٹر رچرڈ برفینسٹائن نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ واضح رہے گزشتہ روز آرمی چیف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی تھی اور ملاقات کے دوران دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی اور استحکام پر بات چیت کی گئی۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بھارت اور افغانستان کو علاقائی استحکام کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا انہوں نے علاقائی سلامتی کے بارے میں پاکستان کے نکتہ نظر پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ پاکستان کےساتھ تعلقات دوسرے ممالک سے مشروط نہیں ۔ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں