ہم فرانس کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ، نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے فرانسیسی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پیرس حملوں کی شدید مذمت کی۔

418057
ہم فرانس کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں  ، نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے فرانسیسی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پیرس حملوں کی شدید مذمت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے فرانسیسی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فرانسیسی سفیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پیرس حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں دہشت گردی گھناؤنا واقعہ ہے اور پاکستانی عوام فرانس کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ 13 نومبر کو فرانس کے دارالحکومت پیرس کے 6 مختلف مقامات پر حملوں کے نتیجے میں 132 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں