وزیراعظم نواز شریف نےکراچی لاہور موٹر وے کا افتتاح کردیا

گوجرہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کراچی سے لاہور موٹر وے کا منصوبہ بہت بڑا ہے ، یہ چھ رویہ سڑک ہے ، خانیوال سے ملتان موٹر وے کا منصوبہ مکمل ہوچکا ہے

366373
وزیراعظم نواز شریف نےکراچی لاہور موٹر وے کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کراچی سے لاہور موٹر وے منصوبے کا افتتاح کر دیا ، گوجرہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کراچی سے لاہور موٹر وے کا منصوبہ بہت بڑا ہے ، یہ چھ رویہ سڑک ہے ، خانیوال سے ملتان موٹر وے کا منصوبہ مکمل ہوچکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سے لاہور موٹروے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، گوجرہ-شورکوٹ سیکشن کا کام مکمل ہونے کے بعد شورکوٹ- خانیوال سیکشن پر کام شروع کیا جائے گا، جبکہ خانیوال سے ملتان سیکشن پر بھی کام مکمل کرلیا گیا ہے جس کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گوجرہ سے شورکوٹ موٹروے سیکشن کے لیے تجویز کردہ رقم کا تخمینہ 21 ارب روپے تھا لیکن اس میں 4 ارب روپے کی بچت کرکے اسے 17 ارب تک لایا گیا ہے، جبکہ دیگر منصوبوں پر بھی قومی خزانے کے 110 ارب روپے بچائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موٹروے پاکستان کا بہت قیمتی اثاثہ ہے اور ملک کی یکساں ترقی کے لیے شاہراہوں کا کلیدی کردار ہے جبکہ شاہراہوں کے ملاپ سے لوگوں کے درمیان بھی فاصلے کم ہوتے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے مشورہ دیا کہ ذاتی ایجنڈے پر عمل پیرا عناصر بھی اب دوسروں کی ٹانگیں کھینچنا چھوڑ دیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے خطیر رقم خرچ کی ، شمالی وزیرستان کے لوگوں کو آباد کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے ، زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے آگے آئے اور ان کی بروقت امداد کی ، اس کے علاوہ 341 ارب روپے سے کسانوں کیلئے پیکج کا اعلان کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم کراچی لاہور موٹروے میں 21 ارب کی بجائے 17 ارب میں مکمل کریں گے اور اس میں بھی 4 ارب کی بچت کی ، یہ معمولی بچت نہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں