قوم نےدنیا میں امن کی خاطر گرانقدر قربانیاں دیں:ایاز صادق

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے یقین ظاہر کیا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتے گی اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیاجائے گا

417518
قوم نےدنیا میں امن کی خاطر گرانقدر قربانیاں دیں:ایاز صادق

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے یقین ظاہر کیا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتے گی اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیاجائے گا۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ قوم نے خطے اور دنیا میں امن کی خاطر دہشت گردی کیخلاف جنگ میں گرانقدر قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پارلیمانی سفارتکاری عالمی سطح پر بہتر افہام و تفہیم کے لئے موثر کردار ادا کر رہی ہے۔ جبکہ حال ہی میں قائم کیا گیا فرینڈ شپ گروپ پاکستان کا حقیقی تشخص اجاگر کرے گا۔
سپیکر ایاز صادق نے پیرس میں دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ قوم ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہے اور دہشت گردی کے حملوں کے باعث فرانس اور لبنان کے عوام کو دکھ سمجھ سکتا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وہ درست سمت میںجارہے ہیں۔۔
سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ملک میں امن قائم کرنے میں موجودہ قیادت کا اہم کردار ہے۔
پیرس میں دہشت گردی کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے دہشتگردی کا شکار ہے اور فرانس اور لبنان کے عوام کی تکالیف کو سمجھ سکتاہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں