عمران خان کے میانوالی میں جلسے

میں نوجوانوں کی آنکھوں میں نیا پاکستان دیکھ رہا ہوں اور اب منزل زیادہ دور نہیں ہے: عمران خان

417403
عمران خان کے میانوالی میں جلسے

پاکستان تحریک انصاف PTI کے چئیر مین عمران خان نے میانوالی میں مختلف مقامات پر جلسے کئے۔
حافظ والا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ نوجوانوں کی آنکھوں میں نیا پاکستان دیکھ رہے ہیں اور اب منزل زیادہ دور نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔ نوجوان انصاف کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔
اس سے پہلے موسیٰ خیل میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ نندی پور پراجیکٹ چلا نہیں لیکن شریف برادران کے کروڑوں روپے کے اشتہار ضرور چل گئے ہیں۔ حکمران قوم کو مزید دھوکا نہیں دے سکتے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں