میں ہندو برادری کا بھی وزیراعظم ہوں ، نواز شریف

وزیر اعظم نوازشریف نے کراچی کے دورے کے دوران سی اسپارک مشقوں کا معائنہ کیا

415428
    میں ہندو برادری کا بھی وزیراعظم ہوں    ، نواز شریف

وزیر اعظم نوازشریف نے کراچی کے دورے کے دوران سی اسپارک مشقوں کا معائنہ کیا۔ بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جہاز "نصر" پر آمد پر نیول چیف نے وزیراعظم نوازشریف کا استقبال کیا۔ مشقوں کے معائنے کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے لڑاکا بحری جہاز اور یونٹس کو ان ایکشن دیکھا۔ اس موقع پر نیوی یونٹس نے روایتی اور غیر روایتی جنگی آپریشنز کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔بحری مشقوں میں فلیٹ ریویو کا مقصد جنگی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار تھا۔ جدید ہتھیاروں سے فائرنگ اور ہوائی جہازوں کے فلائی پاسٹ بھی مشقوں کا حصہ تھے۔ معائنے کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے دہشتگردی اور بحری قذاقوں سے نمٹنے کے عملی مظاہرے بھی دیکھے۔ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف نے بحری مشقوں اور ساحلی پٹی اور سمندری حدود کی حفاظت میں بحریہ کے کردار سے متعلق وزیراعظم کو خصوصی بریفنگ بھی دی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نواز شریف کی جانب سے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف، گورنر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ سندھ بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔ اس سے پہلے دل کے رشتے جوڑنے اور ہندو برادری کی دعوت پر ہیپی دیوالی کہنے وزیراعظم نواز شریف کراچی پہنچے۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ سب کے کام آئیں کیونکہ وہ سب کے وزیراعظم ہیں۔ ساتھ ہی وزیراعظم نے دیوالی پر رنگ پھینکنے کی فرمائش کی لیکن پھر انھیں یاد آیا کہ رنگ تو ہولی میں برستے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بڑوں سے سنی بات کا بھی تذکرہ کیا۔ وزیراعظم نے حیدر آباد میں بھگت کنوررام میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر اور بابا گرونانک گوردوارہ کی تزئین و آرائش کا بھی اعلان کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں