ایاز صادق فراڈ کر کے اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے

تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے حلقہ این اے ایک سو بائیس سے ووٹوں کی منتقلی کے مصدقہ ریکارڈ کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی۔

414449
ایاز صادق فراڈ کر کے اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے

تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے حلقہ این اے ایک سو بائیس سے ووٹوں کی منتقلی کے مصدقہ ریکارڈ کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی۔
علیم خان کہتے ہیں ایاز صادق فراڈ کر کے دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ تحریک انصاف کے رہنما علیم خان رکن صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی کے ہمراہ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن ہیڈ آفس پہنچے مگر چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات نہ ہو سکی۔ علیم خان نے ایڈیشنل سیکرٹری سے مل کر این اے ایک سو بائیس کے ووٹوں کے مصدقہ ریکارڈ کیلئے تحریری درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق دو سال کے دوران اس حلقے میں چھبیس ہزار نئے ووٹوں کا اندراج اور چار ہزار چھ سو ووٹ باہر منتقل کئے گئے۔ صرف آٹھ سو بارہ ووٹرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی سے ووٹ منتقل کرایا۔ باقی ووٹ متعلقہ ووٹرز کی مرضی کے بغیر منتقل کئے گئے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے بعد حلقے میں ووٹوں کی منتقلی کا مصدقہ ریکارڈ دیا جائے اور الیکشن کمیشن ریکارڈ کی فراہمی کیلئے نادرا کو بھی ہدایات دے کیونکہ ووٹوں کی منتقلی کے ذریعے فراڈ کیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے دوران این اے ایک سو بائیس میں دھاندلی نہیں بلکہ فراڈ کیا گیا۔ ایاز صادق ایک بار پھر ڈی سیٹ ہوں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں