اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے پولنگ

تمام بڑی جماعتوں اور فاٹا ارکان نے ایاز صادق کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ۔ جی

364840
اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے پولنگ

اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے۔پی ٹی آئی چیئر مین نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ۔ تمام بڑی جماعتوں اور فاٹا ارکان نے ایاز صادق کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ۔ جی جی جمال بھی ان کے حق میں دست بردار ہو گئے ۔ تحریک انصاف تنہا رہ گئی ۔ شفقت محمود ایاز صادق کا مقابلہ کریں گے ۔ سردار ایاز صادق سپیکر قومی اسمبلی کی کرسی دوبارہ جیتنے کے لئے میدان میں ہیں ۔ پی ٹی آئی کے شفقت محمود مرکزی مدمقابل ہیں ۔ پولنگ آج قومی اسمبلی ہال میں ہو گی ۔ پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ق ، جماعت اسلامی ، جے یو آئی ، اے این پی سمیت بڑی جماعتوں اور آزاد ارکان نے ایاز صادق کو حمایت کی یقین دہانی کرا دی ۔ ایاز صادق اور وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے رشید گوڈیل ، اقبال قادری اور سنجے پلوانی سے ملاقات کی ۔ رابطہ کمیٹی نے مشاورت کے بعد ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ فاٹا کے ارکان کے امیدوار جی جی جمال بھی ایاز صادق کے حق میں دست بردار ہو گئے ، تحریک انصاف کی حمایت کسی جماعت نے نہیں کی ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ایاز صادق نے ملاقاتیں شروع کیں ۔ وہ سب سے پہلے پہنچے مخالف امیدوار جی جی جمال کے گھر جنہوں نے دستبرداری پر مشروط آمادگی ظاہر کردی اور فاٹا اصلاحات بل کی حمایت کی شرط رکھ دی ۔ کچھ دیر بعد جی جی جمال نے پریس کانفرنس میں ایاز صادق کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ۔ اس کے بعد ایاز صادق نے جماعت اسلامی کے ایم این اے صاحب زادہ طارق اللہ سے ملاقات کی جنہوں نے ایاز صادق کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔ دوسری طرف تحریک انصاف کے امیدوار شفقت محمود کی ابھی تک کسی بڑی جماعت نے حمایت نہیں کی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں